تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

کراچی: انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، شور شرابا، تشدد کا الزام

کراچی سے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

 

 

ملزمہ انمول عرف پنکی کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ کراچی لایا گیا اور 4 پرانے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

ملزمہ انمول عرف پنکی نے پیشی کے دوران شور شرابا کیا اور الزام لگایا کہ مجھ پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

 

پنکی نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے ہیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، جب گرفتاری کی ویڈیو بنائی گئی اس وقت میری آنکھوں پر پٹی تھی، اگر میں پہلے سے وہاں تھی تو آنکھوں پر پٹی کہاں سے آئی۔

 

جج نے ملزمہ کو یقین دہائی کروائی کہ عدالت میں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کرسکتا، آپ سانس لیں آرام سے میں آپ کی مکمل بات سنوں گا، وکیل اور ملزمہ کا مکمل موقف سنا جائے گا۔

 

ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ کورٹ روم کا دروازہ بند کردیں، ملزمہ کو 15 مئی کو پیش کرنا چاہیے تھا، 22 دن ہوگئے ہیں کبھی کہاں تو کبھی کہاں لے کر جارہے ہیں۔

 

جج نے ریمارکس دیے کہ میں کورٹ کا دروازہ بند نہیں کرسکتا، میں آپ کی مکمل بات سنوں گا، ملزمہ کو بغدادی تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 147 میں پیش کیا گیا ہے، جتنے انویسٹی گیشن آفیسر ہیں عدالت میں رہیں۔

 

عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ کا نام کیا ہے، آپ کی طبعیت اب ٹھیک ہے؟جس پر ملزمہ نے جواب دیا کہ میرا نام انمول ہے، میرے خلاف 20 سے 25 پرچے ڈالے جارہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ سب کچھ قبول کریں ورنہ آپ کی فیملی کو اٹھا کر لے جائیں گے، مجھے وین میں لاہور سے لے کر آئے ہیں، 3 دن سے پوری فیملی پر پرچے کاٹے جارہے ہیں، تالہ توڑ کر مجھے فلیٹ میں سے اٹھا کر میری آنکھوں پر پٹی باندھ کر لے گئے تھے۔

 

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمہ کا پہلا آرڈر کہاں ہے؟ نظرثانی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے پرانے دونوں آرڈر پیش کریں، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ پہلا آرڈر پولیس موبائل میں موجود ہے، جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ انویسٹی گیشن ہے آپ کی؟ 3 دن ریمانڈ ملا تھا، کیس میں کیا پیش رفت ہے؟

 

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 7 لوگ گرفتار کیے ہیں، ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں، ملزمہ کی نشاندہی پر ریکوری ہورہی ہے، 3 کیسز ہیں معزز عدالت کو صحیح طرح سمجھا نہیں سکا، ملزمہ آج تک نہیں پکڑی گئی بہت عرصے سے کام کررہی ہے، یونیورسٹیوں میں نسلیں تباہ کردی گئی ہیں، 800 افراد کے نمبر ملے ہیں جن کو منشیات سپلائی کررہی تھی، اس نے اپنا برانڈ بنایا ہوا ہے، ملزمہ کے گینگ میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔

 

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی نشاندہی پر ان کے رائیڈرز کو گرفتار کرنا ہے، ان تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوئے، ملزمہ کے بھائی پر 6 مقدمات پہلے کے ہیں ملزمہ پر پرانے کیسز ہیں، چھوٹا بھائی لاہور سے منشیات کا نیٹ ورک چلاتا ہے، ابھی ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنا ہے۔

 

عدالت نے سوال کیا کی کیس میں موجود جو بندہ مر گیا ہے اس کا کیا ہے؟ افسر نے بتایا کہ ابھی تک نامعلوم ہے فنگر پرنٹ بھیجے ہوئے ہیں۔

 

ملزمہ کے وکیل نے کہا 15 مئی کو ملزمہ کو پیش کرنا تھا، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں 3 دن کا لکھا ہوا ہے، جج نے ریمارکس دیے کہ 16 مئی کی صبح پیش کیا گیا ہے، 3 دن کا ریمانڈ واضح تھا میرے حساب سے ٹھیک پیش کیا، اگر پیر کو پیش کرتے تو شوکاز ہوتا۔

 

پنکی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزمہ اتنے عرصے سے کام کررہی ہے، اگر ہر چیز ہے ان کے پاس، تو پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا، اصل بندے ان کے ہاتھ نہیں آتے ہیں، دوسروں کو پکڑ لیتے ہیں، قتل کیس دیکھیں قتل کی تاریخوں میں تضاد ہے، ملزمہ لاہور میں تھی یہ جعلی کیس ہے، بدنیتی پر مبنی ہے۔

 

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ نے اپنا برانڈ بنایا ہوا ہے وہ ڈبیاں ملی ہیں، وکیل نے کہا کہ پولیس نے اپنی طرف سے ملزمہ کا برانڈ بنایا ہوا ہے، ساری منشیات پہلے سے رکھی ہوئی تھی، سارے جعلی کیسز ہیں، کسی پرانے کیس میں نام نہیں ہے، عدالتی ریمانڈ پر بھیجا جائے۔

 

پنکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے 22، 23 دن پہلے لاہور سے 6 پولیس اہلکاروں نےاٹھایا، 15 دن اپنے پاس رکھا 5 دن پہلے لے کر آئے، عدالت نے کہا کہ آپ نے اس وقت شور شرابہ کیوں نہیں کیا، انمول پنکی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا جارہا تھا، میں بے گناہ ہوں میں نے کچھ نہیں کیا، میرا سابق شوہر یہ سب کچھ کرا رہا ہے۔

 

عدالت نے سوال کیا کہ آپ کے سابق شوہر وہ سب کیوں کررہا ہے، اس پر ملزمہ نے کہا کہ کیونکہ میں نے اس کو چھوڑ دیا ہے، مجھے 3 ماہ پہلے اس نے چھوڑا تھا، جج نے استفسار کیا کہ خلع لی ہے یا طلاق دی تھی، ملزمہ نے کہا کہ طلاق دی تھی نکاح رجسٹرڈ نہیں تھا۔

 

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کے پہلے شوہر نے 14 سال پہلے چھوڑا، یہ سابق شوہر کے سارے کلائنٹ لے کر آگئی ہے، ایک ڈی ایس پی لاہور کے ہیں ان سے بھی شادی کی تھی، ان کے وائس میسجز ان کے کلائنٹس نے لیک کئے ہیں، ہم نے نہیں، ان کے موبائل سے منشیات بنانے کی ویڈیوز ملی ہیں، 12 مئی کو وکیل نے ملزمہ کے بھائی سے لاہور میں بات کرائی ہے، ملزمہ کے بھائی نے کہا ہے معاملات خراب ہیں سب بھاگ گئے ہیں، ملزمہ بہت ہی شاطر ہے، بار بار بیان بدل رہی ہے، ملزمہ نے ابھی آتے کہا کہ مجھے جانتے نہیں ہو، میرا نام پنکی ہے۔

 

عدالت نے ملزم کامران سے سوال کیا کہ آپ موبائل ایپ منی ٹرانسفر اکاؤنٹ چلاتے ہیں۔

 

تفتیشی افسر نے کہا دونوں بھائی موبائل ایپ منی ٹرانسفر کی دکان چلاتے ہیں، 3 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

 

سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ پنکی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔

 

عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو لے جائیں، ریمانڈ کی درخواست پر کچھ دیر بعد فیصلہ کریں گے، جس وکیل نے ملزمہ سے بات کرنی ہے یہیں کریں کسٹڈی باہر مت لے جائیں۔

 

لیڈی پولیس اہلکار بار بار ملزمہ کا چہرہ ڈھانپنے کی کوشش کرتی رہیں، جبکہ ملزمہ بار بار چہرے سے کپڑا ہٹا کر بولنے کی کوشش کرتی رہی، جبکہ کسٹڈی لےجاتے ہوئے ملزمہ پولیس پر چیخنے لگی۔

 

ملزمہ انمول نے کہا میرا دم گھٹ رہا ہے میرے منہ پر چادر نہ ڈالیں، عدالت نے کہا کہ آپ چادر اوڑھ لیں تاکہ کوئی آپ کو تنگ نہ کرے، وکیل ملزمہ نے کہا کہ ہمیں ملزمہ کے ساتھ باہر بیٹھنے دیاجائے، عدالت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کا معاملہ ہے کیسے آپ کو باہر بیٹھنے کی اجازت دیں۔

 

پولیس ملزمہ پنکی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے گئی، ملزمہ انمول عرف پنکی کو ایس آئی یو کے مقدمے میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

 

قومی خبریں سے مزید

مصر سے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے: محسن نقوی

مصر سے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

 

تربت: نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل جاں بحق

تربت: نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل کا شوہر اور 5 سالہ بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔

 

خوشاب: میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

خوشاب: میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

خوشاب کے علاقے پیلو وینس میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

 

بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو1 کروڑ 35 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو1 کروڑ 35 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہری شیخ سعد 2019ء میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، علاقہ مکینوں کی کے الیکٹرک کو پول میں کرنٹ کی شکایت کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی

 

میلسی کے ایک گھر میں ماں اور 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

میلسی کے ایک گھر میں ماں اور 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

میلسی کے ایک گھر میں ماں اور 3 بچوں سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے معاملے کو پولیس نے میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا قرار دیا ہے۔

 

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی

جیکب آباد کے گاوں صدیق آرائیں میں پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

انمول عرف پنکی کیس، 4 نام پی آئی این ایل میں شامل کرنے کی درخواست

انمول عرف پنکی کیس، 4 نام پی آئی این ایل میں شامل کرنے کی درخواست

انمول عرف پنکی منشیات کیس میں 4 افراد کے نام عارضی قومی شناختی فہرست (پی آئی این ایل) میں شامل کرنے کی درخواست متعلقہ حکام کو موصول ہوگئی۔

 

 

کراچی: قطر سے ایل این جی لانے والا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز

کراچی: قطر سے ایل این جی لانے والا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز

ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنا رہا، نہ نیت اور صلاحیت ہے، مشاہد حسین

ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنا رہا، نہ نیت اور صلاحیت ہے، مشاہد حسین

مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمارے چین اور امریکا دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، امریکا کی ڈیمانڈ یہی ہے کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہ بنائے، ایران نیوکلئر ہتھیار نہیں بنا رہا، نہ ایران کی نیت اور صلاحیت ہے۔

 

پشاور، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور کے علاقے متنی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

 

31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی پر امریکا، سنگاپور اور تھائی لینڈ کا شکریہ، اسحاق ڈار

31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی پر امریکا، سنگاپور اور تھائی لینڈ کا شکریہ، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز میں موجود11پاکستانی واپس آگئے، ایران کے 20 شہری بھی ہم واپس لینے میں کامیاب ہوگئے۔

 

انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کوکین برآمد

انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کوکین برآمد

ملزمہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کئی سو کلو گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔

 

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے مزید 17 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر عدالت پہنچ گئے

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے مزید 17 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر عدالت پہنچ گئے

انٹراکورٹ اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کے پیرا 30 سے اپیل کنندگان کے حقوق متاثر ہوئے۔

 

پنکی کے منشیات نیٹ ورک کے رائیڈرز اور کیریئرز کا ڈیٹا مرتب، تین خواتین شامل

پنکی کے منشیات نیٹ ورک کے رائیڈرز اور کیریئرز کا ڈیٹا مرتب، تین خواتین شامل

کراچی میں منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے ہینڈلرز، کیریئرز اور پھر رائیڈرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سڑکوں کے اطراف میں خوبصورتی کیلئے دوکانوں پر یکساں رنگ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر روڈ کے پراجیکٹ ترجیحاً جلد مکمل کیےجائیں۔

 

 

اہم خبریں

چیئرمین PCB کو ICC بورڈ میٹنگ و IPL فائنل کا دعوت نامہ موصول

چیئرمین PCB کو ICC بورڈ میٹنگ و IPL فائنل کا دعوت نامہ موصول

شرکت کے حوالے سے فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔۔

 

حسن علی کا کیچ پکڑتے ہوئے سر زمین سے ٹکرا گیا

حسن علی کا کیچ پکڑتے ہوئے سر زمین سے ٹکرا گیا

چوٹ لگنے کے بعد حسن علی کو اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔۔

 

خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ FBI کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا

خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ FBI کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا

مریکی محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کی گئی نئی فائلوں میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے۔

 

خاتون اور شوہر کے ہاتھوں عاشق قتل، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی

خاتون اور شوہر کے ہاتھوں عاشق قتل، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت ارباز مقصود علی خان کے نام سے ہوئی ہے۔۔

 

چینی صدر نے ٹرمپ کو چین کے نایاب و خفیہ باغ کا دورہ کیوں کروایا؟

چینی صدر نے ٹرمپ کو چین کے نایاب و خفیہ باغ کا دورہ کیوں کروایا؟

ژونگ نان ہائی ایک صدیوں پرانا شاہی باغ تھا جو بعد میں چینی قیادت کی رہائش اور حکومتی مرکز بن گیا۔۔

جواب دیں

Back to top button