تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران جنگ پر 29 ارب ڈالرز خرچ، امریکی وزیرِ دفاع نے دفاعی اخراجات کیلئے مزید 1.5 ٹریلین ڈالرز مانگ لیے

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے امریکی معیشت اور سیاست دونوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 74 دنوں میں ایران کے خلاف جنگ پر امریکا کم از کم 29 ارب ڈالرز خرچ کر چکا ہے، جبکہ یہ رقم صرف اسلحے اور فوجی ساز و سامان کی مد میں خرچ ہوئی ہے، فوجی اڈوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک بار پھر کانگریس سے دفاعی اخراجات کے لیے مزید 1.5 ٹریلین ڈالرز مانگ لیے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے مؤثر فوجی طاقت برقرار رکھنے کے لیے امریکا کو یہ بجٹ درکار ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریپبلکن اراکین بڑی حد تک اس مطالبے کے حامی ہیں، تاہم ڈیموکریٹس نے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔

اس دوران رائٹرز کے ایک نئے سروے نے بھی حکومت کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

سروے کے مطابق دو تہائی امریکی شہری پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مالی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے کہا ہے کہ ہم ایران جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقاصد کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ امریکا کے پاس اب بھی کئی فوجی آپشنز موجود ہیں، جن میں کشیدگی میں مزید اضافہ بھی شامل ہے

جواب دیں

Back to top button