تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

الغازی ٹریکٹرز نے 19ویں ایگری ایشیا کانفرنس میں زرعی مشینری کے فروغ پر زور دیا

الغازی ٹریکٹرز نے 19ویں ایگری ایشیا کانفرنس میں زرعی مشینری کے فروغ پر زور دیا

لاہور، 12 مئی, 2026:الغازی ٹریکٹرز نے حال ہی میں منعقد ہونے والی تین روزہ 19ویں انٹرنیشنل ایگری ایشیا ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2026 میں شرکت کی، جہاں کمپنی نے زرعی مشینری کے فروغ اور پاکستان کے کسانوں کی معاونت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ نمائش لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے زرعی اور لائیو اسٹاک شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ملک کے نمایاں ٹریکٹر ساز اداروں میں شامل الغازی ٹریکٹرز نے اس موقع پر اپنی جدید زرعی ٹیکنالوجیز پیش کیں اور کسانوں کو قابلِ اعتماد، مؤثر اور جدید مشینی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا، تاکہ زرعی پیداوار اور کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

تقریب کی ایک نمایاں جھلک چیف گیسٹ چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب، اور چینی قونصل جنرل سن یان کی AGTL کے اسٹال پر آمد تھی۔ چیف گیسٹ نے AGTL کی مصنوعات خصوصاً (NH850)ٹریکٹر کو سراہا اور پاکستان بھر میں زرعی مشینری کے فروغ کے لیے کمپنی کی کوششوں کی تعریف کی۔ اسٹال پر الغازی کے تیار کردہ 600,000ویں ٹریکٹر یونٹ کی خصوصی نمائش بھی کی گئی، جس پر اسے تیار کرنے والی ٹیم کے دستخط موجود تھے۔ اس تاریخی ٹریکٹر کو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کیا گیا، جس نے شرکاء اور معزز مہمانوں کی خاص توجہ حاصل کی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سی ای او یاسین سیکر نے کہا،“ایگری ایشیا پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے سب سے اہم پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک بار پھر اس کا حصہ بنے۔ اس سال ہمارے لیے یہ موقع خاص طور پر اہم تھا کیونکہ ہم حال ہی میں 600,000 ٹریکٹرز کی پیداوار کا سنگِ میل عبور کر چکے ہیں۔ یہ کامیابی اُنہی کسانوں اور زرعی برادری کے ساتھ مل کر منانے کا موقع تھا جن کی ہم دہائیوں سے خدمت کرتے آ رہے ہیں۔ پاکستان کے کسانوں کے ساتھ ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور ہم اس سفر کو آئندہ بھی مل کر جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔”

یہ کانفرنس صنعت سے وابستہ اداروں کے درمیان روابط، معلومات کے تبادلے اور جدید زرعی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔الغازی ٹریکٹرز کی شرکت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے کسانوں کی ترقی اور زرعی شعبے کی خوشحالی کے لیے ہمیشہ کوشش جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

Back to top button