تازہ ترینتحریکخبریں

ہمیں عالمی ماحولیاتی تغیرات کو سمجھنا ہوگا ، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے، ہمیں عالمی ماحولیاتی تغیرات کو سمجھنا ہو گا۔

سلسلہ وار ٹوئٹس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جنگلات ، آبی ذخائر اور دیگر منصوبوں سے ماحول میں نمایاں تبدیلیاں لائیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے زہریلا پانی موزوں پانی میں بدلنے کے کامیاب تجربات کیے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی 3 بیراجز کا پانی بچائے گی، زیرِ زمین پانی کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر کو پھر سے بھریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button