تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد اور پشاور سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.3 رکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا.

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر رکارڈ کی گئی ہے۔

اس سے قبل رواں برس جون کے مہینے میں بھی اسلام آباد اور پشاور سمیت ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند اور کوہاٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز بھی افغانستان تھا اور یہ علاقہ افغانستان، تاجکستان کے بارڈر کے قریب تھے اور زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button