تازہ ترینخبریںدنیاسیلاب

یو اے ای پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش

پاکستان کا دوست اسلامی ملک متحدہ عرب امارات سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہے اور متاثرین کے لیے راشن کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہوچکی ہے جب کہ ہزاروں گھر تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے آچکے ہیں۔

سیلاب کی ان تباہ کاریوں پر دنیا بھر سے پاکستان کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، قریبی دوست اسلامی ملک متحدہ عرب امارات بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلیے پیش پیش ہے اور ان کیلیے راشن کا انتظام کیا جارہا ہے۔

پاکستان کےسیلاب متاثرین کی مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں سفارتخانے نے خلیفہ بن زید ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن اور ہلال احمر کے تعاون سے امدادی سامان تیار کیا جارہا ہے اور بڑے ہال میں 24 گھنٹے متاثرین کیلئے راشن کے پیکٹ بنائے جا رہے ہیں جو جلد متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف بھی عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کرچکے ہیں۔

وزیراعظم کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button