تازہ ترینخبریںدنیا

یو اے ای کا تہران میں سفیر بھیجنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے چھ سال بعد ایران میں اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے ایران میں اپنے سفیر سیف محمد الزابی کو جلد بھیجنے کا اعلان کیا ہے

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ امارات کی ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کی کوششوں کا مقصد خطے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا حصول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اماراتی اورایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو پروان چڑھانے پر بات ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2016 میں تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button