تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں دکانوں کے اوقات کار پر پابندی ختم

پنجاب میں تاجر برادری کے لیے جلد دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

پنجاب میں اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کردی۔

صوبے میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تاجربرداری کی درخواست پروزیراعلی پنجاب نے اوقات کار پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ایوان وزیراعلی میں وزیراعلی شکایت سیل کے انچارج ناصرسلمان کی موجودگی میں یہ اعلان کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کووزیراعلی پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button