تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار

 تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز گل کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم  ایک روز بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button