تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی امتِ مسلمہ کو حج کی مبارکباد ، پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا

وزیراعظم شہباز شریف امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خودانحصاری کی منزل عطافرمائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے عالم انسانیت اور مسلمانوں پر رحم ، امت کے اتحاد،ترقی وخوشحالی اور وباؤں سے نجات ، مقبوضہ فلسطین اور کشمیرکی آزادی کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خودانحصاری کی منزل عطافرمائے، شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button