تازہ ترینخبریںپاکستان

غیر ویکسین شدہ افراد کے سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جس میں تجویز دی گئی ہے کہ غیرویکسین شدہ لوگوں کو سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 641 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد تک رہی، دو افراد وائرس سے متاثر ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 119 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے۔

وزارت قومی صحت خدمات کے عہدیدار نے بتایا کہ بدقسمتی سے ملک میں وبائی مرض واپس آ گیا ہے، ہر 5 روز میں کیسز دگنے ہو رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اموات بھی رپورٹ ہو رہی ہیں، یہ صورتحال تشویشناک ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ دیگر شہروں اور علاقوں میں مثبت کیسز سے متعلق پتا لگانے میں کوشش کے باوجود بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

ملک کے 5 شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے زیادہ رپورٹ ہوئی، کراچی میں ایک ہی دن میں 19.09 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی اور شہر 390 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد مردان میں 5.95 فیصد، مظفرآباد میں 4.62 فیصد، لاہور میں 3.49 فیصد اور میرپور میں 3.33 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button