تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز الہٰی کی قانونی ماہرین سے مشاورت

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کرنے کے فیصلے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

پنجاب اسمبلی میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر چوہدری پرویز الہٰی نے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہٰی بھی مشاورت میں موجود ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عدالتِ عالیہ کے فیصلے پر چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button