تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان نے نیب کو استعمال کرکے ملک کی معیشت بٹھا دی

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ر محمد صفدر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب کو استعمال کرکے ملک کی معیشت بٹھا دی۔ پنجاب حکومت کے خلاف فیصلہ پر عوام کو سرپرائز دینگے۔پی ڈی ایم نے پہلے دن سے یہ طے کیا تھا یہ ملک جس کو دیا گیاوہ ملک چلا نہیں سکے گا ۔

عوام عمران خان کے جلسوں میں عدم اعتماد کر رہی ہے وہ 17 حملے کریں بار بار آئیں جو انہوں نے ملک کے ساتھ کیا عمران حکومت کے قرضے ملک میں کہاں لگے وہ نہیں بتا سکے ۔ملک میں مشکل وقت ہےلیکن آہستہ آہستہ ملک کو ایک سمت پر لایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری ملک نعمان ایڈووکیٹ ،لائرز ونگ صوبہ کی عہدیداران فائزہ ملک ،امبر مقصود ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

کیپٹن ر محمد صفدر کا کہنا تھا پانامہ پر ایک کمیشن بننا چائیے جسٹس گلزار ،ثاقب نثار جواب دیں جنہوں نے ایک سازش کے تحت پانامہ کیس لایا ۔اور بازو مروڑ کر فیصلے کروائے گے ۔اس کے بعد آج تک ملک اپنے ڈگر پر نہیں آسکا ۔سیاستدانوں کی سیاست ختم نہیں ہوتی ۔

مادر ملت ،ذوالفقار علی بھٹو ،باچا خان ،خان عبدالقیوم خان سمیت دیگر کا نظریہ آج بھی ذندہ ہے ۔کیپٹن ر محمد صفدر اعوان کا کہنا تھا عوام کو یہ اعتماد ہے ملک محفوظ ہاتھوں میں گیا ہے۔ماضی میں میاں نواز شریف نے ایک میثاق جمہوریت لکھا تھا پی ڈی ایم میثاق جمہوریت کا نظریہ ہے۔

نواز شریف کی حکومت نے بجلی بحران ختم ہوا تھا آج کیوں کمی پیدا ہوئی ہے اس کی بنیادی وجہ کارخانے بند ہیں عمران حکومت نے عوام کا نہیں سوچا یہ صرف نیب اور عدالتوں کا وقت ضائع کرتے رہے ہیں۔

نیب کی عمارت میں بچیوں کی یونیورسٹیاں بنائی جائیں۔کیپٹن ر محمد صفدر نے کہا کہ عمران خان نے نیب کو استعمال کرکے ملک کی معیشت بٹھا دی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں مشکل وقت ضرور ہے لیکن چار سال کا گند دو ماہ میں ختم نہیں ہو سکتا ۔کیپٹن محمد صفدر کا کہنا میاں نواز شریف ملک میں خمینی کی طرح آئیں گے لوگ سڑکوں پر کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ان کے خلاف ربوہ کے قادیانی اور ان کے حواری سازشیں کرتے ہیں لیکن وہ ہار نہیں مانیں گے۔کیپٹن ر محمد صفدر کا کہنا تھا بلدیاتی الیکشن اصولی طور پر سردار شمعون جیت چکے تھے لیکن ان کے ساتھ 2018 جیسے حالات ہوئے۔تحصیل لوئر تناول میں ایک ہی گھر کے دو امیدوار تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button