تازہ ترینخبریںدنیا

دو نئے ممالک کی بریکس تنظیم میں شمولیت کیلیے درخواست

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ارجنٹائن اور ایران نے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کی تنظیم برکس میں شمولیت کے لیے درخواست دی ہے۔

ماریا زاخارووا نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ جب وائٹ ہاؤس سوچ رہا تھا کہ روس کا دنیا سے رابطہ کیسے منقطع کیا جائے، پابندی لگائی جائے یا روس کے لئے حالات مزید خراب کئے جائیں۔ اس دوران ارجنٹائن اور ایران نے برکس میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو کہا کہ تہران نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے گزشتہ ہفتے بریکس کے اجلاس میں کہا تھا کہ ان کا ملک اس ایسوسی ایشن کا مکمل رکن بننا چاہتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اگرچہ برکس کوئی معاہدہ بلاک نہیں ہے لیکن اس کے پاس وسیع پہلوؤں کے ساتھ ایک بہت ہی تخلیقی طریقہ کار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران پہلے ہی درخواست کے بارے میں برکس کے ساتھ "مشاورت کا ایک سلسلہ” شروع کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button