تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا، ٹرک میں دم گھٹنے سے 46 تارکین وطن ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک میں دم گھٹنے سے کم از کم 46 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرک کے اندر سے پائے جانے والے دیگر 16 افراد کو ہیٹ اسٹروک کے سبب سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ایئرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ٹرک میں پینے کے لئے پانی موجود تھا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تمام افراد ممکنہ طور پر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔

حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button