تازہ ترینخبریںپاکستان

میری جان کو خطرہ ہے لیکن زندگی سے زیادہ آپ کی آزادی ضروری ہے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی سے نہیں چاہتا، میری جان کو خطرہ ہے لیکن زندگی سے زیادہ آپ کی آزادی ضروری ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نےکہا تمہاری جان کو خطرہ ہے بیرونی بھی اور اندرونی بھی، لوگوں نے کہا عمران خان تمہارے پیچھے مافیا لگا ہوا ہے، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی پاکستان کی حقیقی آزادی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش پاکستان کوغلام رکھنےکیلئےہوئی ہے، انہوں نے میر جعفر میر صادق سے متعلق بتایا کہ ایک میر جعفر کو ہمارےمسلط کردیا گیا ہے، میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کرسراج الدولہ کیساتھ غداری کی،بنگال انگریزوں کے پاس گیا تو انہوں نے ٹیکس لگائے کسانوں سے پیسہ نکالا کسان غریب ہوگئے اور بنگال میں کروڑوں لوگ قحط سے مرے، جب انگریز آیا تو بنگال سب سے امیر ریاست تھی انگریز گئے تو سب سے غریب ریاست تھی، انہوں نے بھی میر جعفر قوم پر مسلط کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانےمیں لوگوں سےملاقاتیں شروع ہوئی،عمران خان جولوٹےارکان تھےان سےبھی ملاقاتیں شروع ہوگئیں،ڈونلڈلوسفیرکوکہتاہےعدم اعتمادناکام ہوئی توپاکستان کومشکلات ہونگی، ڈونلڈلوکوپتہ تھاتحریک عدم اعتماد آنےوالی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا نےایک دھمکی دی اورہمارےملک کی تباہی ہوئی، انٹرویومیں پوچھا گیا کیا امریکا کو اڈے دینگے میں نےکہا ایبسلوٹلی ناٹ،،  پوچھاگیاکیا دوبارہ امریکی جنگ میں شریک ہونگےکہاایبسلوٹلی ناٹ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کےوالدکی جگہ ہوتاہے،قوم اس کےبچےہوتےہیں،میں قوم کوکسی جنگ میں لےجاؤں تویہ میری ذمہ داری ہوتی ہے، میں کبھی کسی اورملک کےلیےاپنےلوگوں کوقربان نہیں کرسکتا،میں چیری بلاسم بوٹ پالش نہیں ہوں،اس ملک کامیرجعفرنہیں،۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے3 سال ہمارے ساتھ رہے پھرکہتےہیں پی ٹی آئی توبہت بری ہے، اس کےبعدہمارےاتحادی بھی ساتھ چھوڑنا شروع کردیتےہیں، سازش کس قسم کی ہوئی پاکستانی قوم اندازہ لگاسکتی ہے۔

ایم کیو ایم کو اب کبھی اپنے ساتھ شامل نہیں کریں گے، فیصل واوڈا

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کراچی منی پاکستان ہے، شکر گزار ہوں کراچی نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا خیال رکھا۔

انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے نام پر مسلط ایم کیوایم کو بھی اپنے ساتھ شامل نہیں کرینگے۔

’ایم کیو ایم نے غداری کیوں کی؟‘ خرم شیر زمان نے وجہ بتادی

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے جلسے میں نعرے لگوائے کہ آصف زرداری کو جو یار ہے وہ غدار ہے۔

خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم کی غداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے قید دہشت گردوں کو رہا کروانا چاہتی تھی اور مرکز 90 واپس کھلوانے کا مطالبہ کررہی تھی۔

عمران خان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا، عمران خان

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے نہیں جھکتا، وہ آج اسی چیز کی قیمت ادا کررہا ہے، عالمی طاقتیں چاہتی تھیں عمران خان ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں۔

عمران اسماعیل نے بتایا کہ عمران خان وزارت یا کرسی بچانے کے لیے نہیں پاکستان کے لیے جنگ لڑرہا ہے، عمران خان نے  کہا تھا میں اپنی قوم کو خوددار بنانا چاہتا ہوں، ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ن لیگ حکومت کے خاتمے کی لمبی تاریخ دے دی میں کہتا ہوں یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button