تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع
روس کے یوکرین پر حملے جاری، فوجی قافلے کو تباہ کر دیا

روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں، ماسکو نے تازہ حملے میں یوکرین کے ایک فوجی قافلے کو تباہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اٹیک ہیلی کاپٹر کے اے ففٹی ٹو نے یوکرین میں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا اور متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے میں یوکرین کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ حملے کے بعد روسی اٹیک ہیلی کاپٹر بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچ گیا۔