برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا گوردوارہ صاحب کرتارپور کا دورہ

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے گوردوارہ صاحب کرتارپور کا دورہ کیا ہے۔
لاہور سے اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر اور عملے کے 13 ارکان نے کرتارپور کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر اور عملے کا کرتارپور انتظامیہ نے شاندار استقبال کیا اور انہیں روایتی سروپا اور تلوار پیش کی۔
دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے بھارتی یاتریوں کے گروپوں سے بھی بات چیت کی اور پاکستانی امیگریشن اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔
سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان کے انتظامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے لنگر صاحب میں یاتریوں میں لنگر تقسیم اور خود بھی کھایا۔
اس دوران برطانوی ہائی کمشنر نے گوردوارہ صاحب میں صفائی اور کھانے کے انتظامات کو سراہا۔
Visiting Sikh friends at #KartarpurCorridor celebrating unity & connections, strength in diversity & healing divisions across borders. #GovPak@PmuKartarpur@SardarArora@rsrobin1pic.twitter.com/eW7kHvc3SH
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) March 18, 2022