تازہ ترینخبریںدنیا

عراق میں امریکی اور دیگر غیر ملکی اہلکاروں کی فوجی بیس’ بلد’ پر میزائل حملہ

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں امریکی اور دیگر غیر ملکی اہلکاروں کی فوجی بیس’ بلد’ پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

عراق حکومت سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک  کے جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ ” بلد فوجی بیس پر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں زیرِ استعمال عراقی طیارے بھی موجود ہیں۔ حملے میں 4 میزائل فائر کئے گئے جو بیس کے اطراف میں گرے ہیں”۔

بیان کے مطابق حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں  ہوا۔

علاوہ ازیں اس بارے میں بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ حملے کی ذمہ داری کس نے قبول  کی ہے۔

واضح رہے کہ بلد فوجی بیس پر اس سے قبل بھی مذکورہ سے مشابہہ حملے کئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button