تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

غیرملکی ہاتھ حکومت ختم کرنےکے پیچھے ہے, وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیرملکی ہاتھ حکومت ختم کرنےکے پیچھے ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی اور کہا کہ غیرملکی ہاتھ حکومت ختم کرنےکے پیچھے ہے اور15 کروڑ سے 18 کروڑ روپے کی بولی لگائی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ رہنماؤں کو اگلے الیکشن میں سیٹیں دینے کا لالچ دیا جارہا ہے اور یہ ایسا مائنڈ گیم چل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ 35 سال سے ملک لوٹنے والے اکھٹے ہوگئے، آصف زرداری اور نوازشریف نے اربوں روپے لوٹے اورباہر بھیجے تاہم اب بھی بے شرمی سے سیاست دانوں کی خریدوفروخت ہورہی ہے، لوگوں کوخرید کرکہا جارہا ہے کہ جمہوریت کیلئےکررہے یہں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میڈیا ہاؤسز اور اینکر پر پیسہ لگایا جارہا ہے اورکہا جا رہا ہے کہ حکومت جارہی ہے،نمبر پورے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے اور اس کا طریقہ کار ہوتا ہے، یہ واضح ہونا چاہیے کہ جس کو لے کرآنا ہےوہ کیا کرے گا۔

فوج سے متعلق انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بہت دوراور ابھی ذہن میں نہیں ہے جبکہ ایسا سوچا بھی نہیں ہے کہ میری حکومت جائے گی۔ اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ فوج نے سگنل دے دیا ہماری بات ہوگئی تاہم پاک فوج کبھی پاکستان کے خلاف نہیں جائے گی اور کیا یہ فوج چوروں کے ٹولے کا ساتھ دے گی۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان سب کرپٹ لوگوں کوعمران خان نے اکھٹا کیا ہے اور آصف زرداری کو پتہ ہے کہ اگر وہ سندھ چھوڑ دیں گے تو واپس نہیں آئیں گے،یہ ان کی آخری واردات ہے اور انہیں توڑ دیں گے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ جہانگیرترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button