تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان سے

وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر کسی شریف آدمی کو وزیراعظم بنائیں

آصف زرداری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر کسی شریف آدمی کو وزیراعظم بنائیں۔

اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے دوستوں اور پیار والے دوستوں کو بھی جانتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھ کر عمران خان کو نکالیں اورکسی شریف آدمی وزیراعظم بنائیں۔

انھوں نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی نے حکومت سمبھالی تھی تو کئی بحران تھے لیکن ایک سال میں سب ٹھیک کردیا تھا،اس بار بھی ایسا ہی کریں گے،پیپلزپارٹی کا منشور عوام کی خدمت ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بلاول کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں گے،بلاول سب کا بیٹا اور بھائی ہے اور اس نے بی بی شہید کا علم اٹھایا ہوا ہے۔ بےنظیر سے وعدہ کیا تھا کہ عوام کو تکلیف سے نکالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button