Uncategorized

میاں بیوی نے امید نہ چھوڑی، شادی کے 54 سال بعد اولاد پا کر خوشی سے نہال

انسان امید کا دامن نہ چھوڑے تو جو چاہتا ہے وہ اس کو مل جاتا ہے ۔ ایسا ہی کام بھارت میں ہوا جہاں میاں بیوی نصف صدی کے بعد اولاد کے حصول میں کامیاب ہو گئے ۔
راجستھان میں اس خبر نے سب کو چونکا دیا اور اولا د کی جانب سے مایوس حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں ہریانہ بارڈر کے قریب میاں بیوی کو شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد کی نعمت حاصل ہو گئی
بیوی کی عمر 75 برس ہے میاں کی عمر 70 سال بتائی گئی ہے ۔
دونوں میاں بیوی اولا د کے خواہش مند تھے بہت علاج کروایا۔ ہر جگہ گئے لیکن مراد تھی کہ مل ہی نہیں رہی تھی ۔
پھر ایک راستہ مل گیا اور ان وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف ) کے ذریعے اولاد پیدا ہوئی۔
دونوں اولاد پا کر بہت خوش ہیں دونوں کا کہنا ہے ہم پھر سے جوان ہوگئے ہیں۔ہماری دعائیں قبول ہو گئی ہیں۔ ہمیں ہمارا وارث بیٹے کی صورت میں مل گیا .
دونوں کو سوشل میڈیا پر مبارکبادیں مل رہی ہیں اور نومولود کےلئے صحت و زندگی کی دعائیں ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایسے کمنٹس بھی آئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے حضرات جو عرسہ دراز سے اولاد کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے بھی بے پایاں مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بھی اب صاحب اولاد ہو جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button