Uncategorized

زندہ جانوروں پر انسانی تجربات میں 6 فیصد اضافہ

زندہ جانور انسانی تجربات کی بھینٹ چڑھنے لگے . ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس زندہ جانوروں پر کیے گئے سائنسی تجربوں کی تعداد میں 6 فی صد اضافہ ہوگیا.
2021 میں پورے برطانیہ میں تقریبا 30 لاکھ 60 ہزار تجربے جانوروں پر کیے گئے، 2020 میں یہ تعداد 28 لاکھ 80 ہزار تھی۔
برطانوی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ تجرباتی عمل میں 20 فی صد (17 لاکھ 30 ہزار) اضافہ ہوا جو گزشتہ برس تمام عمل کا 57 فی صد بنا۔ افزائش کے لیے کیے جانے والے عمل میں 8 فی صد کمی آئی۔
ڈیٹا کے مطابق 96 فی صد پروسیجر(تجرباتی و افزائشی مقاصد کے لیے کیے جانے والے) میں چھوٹے یا بڑے چوہے، یا مچھلیاں استعمال ہوئیں۔جانوروں کی یہ اقسام ایک دہائی سے زیادہ کے عرصے سے استعمال کی جارہی ہیں۔
ڈیٹا کے مطابق 51 فی صد تجرباتی پروسیجر بنیادی تحقیق کے لیے کیے گئے۔جن تین حلقوں میں سب سے زیادہ تحقیق کی گئی ان میں اعصابی نظام، مدافعتی نظام اور کینسر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button