Uncategorized

عمران خان کا نظریہ ایک لیڈرکا نظریہ تھا۔ لیڈر خود کام نہیں کرتا وہ صرف نظریہ پیش کرتا ہے،شاہد آفریدی

ہمیں آرمی کی طرح عدالتوں سمیت باقی اداروں کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو خوابوں میں دیکھتا تھا اور ان کی طرح کا بننا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ ایک لیڈرکا نظریہ تھا۔ لیڈر خود کام نہیں کرتا وہ صرف نظریہ پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات معلوم تھی کہ جب میں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دوں گا تو مجھے کیا جواب ملے گا۔ میں نے کسی پارٹی کو مبارک باد نہیں دی بلکہ میں نے اپنے ملک کے وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔
اور اگر میں اپنے وزیراعظم کو عزت نہیں دوں گا تو باہر کے لوگ کیسے دیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وزیراعظم سے امید رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرے لیکن جو بھی اپوزیشن میں ہوتا ہے اس کے کوئی نہ کوئی مسئلے ہی ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button