تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

اسلام قبول کرنے والے جنوبی کورین گلوکار اور یوٹیوبر نے عمرہ بھی کر لیا

دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور معروف یوٹیوب اسٹار داؤد اپنا پہلا عمرہ کرنے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی مکہ مکرمہ کی سیلفیز جاری کیں ، اور ساتھ لکھا کہ آخر کار میرا بلاوا بھی آہی گیا ۔

داؤد نے لکھا کہ میں خوش قسمت ترین شخص ہوں، کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے اور اللہ نے مجھے یہاں بلایا ہے۔

یوٹیوبر نے لکھا کہ ‘اللہ کا شکر ہے کہ مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا، میں تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا گو ہوں، اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے، اللہ ہماری دعا قبول فرمائے۔‘

2019 میں عیسائی مذہب سے کنارہ کشی کر کے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوبر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور پھر ایک برس بعد ان کی اہلیہ میا بھی  اسلام قبول کر کے مسلمان ہوگئیں۔

نومبر 2020 میں کم داؤد نے my wife became a muslim کے عنوان سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button