تازہ ترینخبریںسیاسیات

سابق وزیراعظم کراچی کب پہنچیں گے؟ شیڈول جاری کردیا گیا

سابق وزیراعظم کراچی کب پہنچیں گے؟ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سولہ اپریل کو باغ جناح میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جس کے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سولہ اپریل کو شام چار بجے کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ سے وہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیلی کی رہائشگاہ جائیں گے، جس کے بعد وہ شوکت خانم کینسراسپتال کراچی کے لئے منعقدہ فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کرینگے اور مختصر خطاب کرینگے۔

فنڈ ریزنگ تقریب کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسے میں شرکت کے لئے باغ جناح روانہ ہونگے اور عوام کے جم غفیر سے خطاب کرینگے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سولہ اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کرینگے، سترہ اپریل کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے 16 اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے سے متعلق منفی خبروں اور افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے جلسے کے ملتوی ہونےکی خبریں بے بنیاد ہیں مخالفین کی پھیلائی گئی قیاس آرائیوں پر عوام یقین نہ کریں۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ کراچی جلسے کے وقت ملک بھر میں سڑکوں پر آکر احتجاج بھی کیا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button