Uncategorized

امریکہ میں ہاری ہوئی فٹبال ٹیم کے ہاتھوں ریفری کی پٹائی ، ہسپتال پہنچادیا

جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں ایک فٹ بال ٹیم نے پینلٹی کک پر فائنل میچ ہارنے کے بعد ریفری کو مار مار کر ہسپتال پہنچا دیا۔
یہ میچ ’لا پیورتا‘ کلب اور سپورتیوو تیرولیسا کلب کے مابین ہو رہا تھا، جس میں سپورتیوو تیرولیسا نے پینلٹی کک پر لاپیورتا کو شکست دے دی۔ میچ میں شکست ہونے کی دیر تھی کہ لاپیورتا کے تمام کھلاڑی ریفری کی طرف دوڑ پڑے۔
مشتعل کھلاڑیوں کو اپنی طرف آتے دیکھ کر ایڈورڈو پاستورینو نامی ریفری نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن کھلاڑیوں نے اسے دبوچ لیا اور گھونسوں، لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی۔
سکیورٹی عملے اور انتظامیہ نے بمشکل کھلاڑیوں سے ریفری کی جان بچائی اور شدید زخموں کے پیش نظر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریجنل لیگ کے صدر گسٹاوو گارشا بھی ریفری کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہو گئے اور انہیں بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال لیجانا پڑ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button