دنیا

ملک میں آزاد انتخابات ہونے چاہییں: شامی وزیر اعظم محمد غازی الجلالی

شام کے وزیرِ اعظم محمد غازی الجلالی نے عربی خبر رساں ادارے العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ انتخابات ہونے چاہیے۔

روئٹرز کے مطابق العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے وہ باغی رہنما ابو محمد الجولانی سے رابطے میں ہیں۔

آج صبح العربیہ نے شامی وزیرِ اعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کی صدر بشارالاسد سے آخری بار گذشتہ شب بات ہوئی تھی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ صدر بشارالاسد اس وقت کہاں ہیں۔

اس سے قبل شامی وزیرِ اعظم کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جو عوام کے حق میں بہتر ہوگا، وہ کرنے کے لیے تیار ہیں

جواب دیں

Back to top button