دنیا

بشارالاسد کے جانے سے لوگ خوش ہیں، لیکن آگے کیا ہو گا؟

ماضی میں روس اور ایران کی مدد سے بشارالاسد اپنے مخالفین کو کچلنے میں کامیاب رہے۔

لیکن اب کی بار ایسا نہیں ہوا۔

اپنے اپنے تنازعات میں گھرے بشارالاسد کے اتحادیوں نے انھیں اس بار اکیلا چھوڑ دیا۔ اتحادیوں کی مدد بغیر ان کی فوج باغیوں کو روکنے میں ناکام رہی۔ کئی مقامات پر تو ایسا لگا جیسے وہ باغیوں کو روکنا چاہتے بھی نہیں ہیں۔

گذشتہ ہفتے باغیوں نے حلب پر قبضہ کیا، اس کے بعد حماۃ اور کچھ ہی دنوں میں حمص کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ اگلے چند گھنٹوں میں ہی باغی دمشق میں داخل ہو رہے تھے۔

بہت سے لوگ بشارالاسد کے جانے سے خوش ہیں۔ لیکن آگے کیا ہوگا؟

یہ ایک ایسی بغاوت ہے جس کی قیادت ہیئت تحریر الشام کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جس کی جڑیں القاعدہ سے ملتی ہیں اور اس کا ایک پر تشدد ماضی رہا ہے۔

حالیہ برسوں میں انھوں نے خود کو ایک قومی فورس کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے حالیہ بیانات بھی کافی مفاہمتی دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن ہر کوئی اس سے قائل نہیں۔ بہت سے لوگوں کو ڈر ہے کہ شاید وہ کچھ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہوں۔

جواب دیں

Back to top button