جرم کہانی

کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا بری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا۔

متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے صلح نامہ جمع کروانے کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس میں متاثرین کے اہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا، سماعت کے دوران مرکزی ملزمہ نتاشا عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

حلف نامہ میں کہا گیا تھا کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے نتاشا کو معاف کرتے ہیں۔

عدالت نے حلف ناموں کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

30 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

قبل ازیں، 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی مرکزی مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

اسی روز کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزم نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button