جرم کہانی

ڈی جی خان میں ملزمان کی خاتون کی ناک کاٹنے کی کوشش، ویڈیو بھی بناتے رہے

ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں ملزمان نے خاتون کی ناک کاٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کی ناک پر چھری سے کٹ لگانے کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو سامنے آنے پر اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان ڈی جی خان پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کے سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو پرانی لگتی ہے لیکن سامنے اب آئی ہے تو نوٹس لیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button