سیاسیات

ہر صوبے میں جاکر جلسے کروں گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میں ہر صوبے میں جاکر جلسے کروں گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردان اور صوابی کی پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے، ہم پولیس فورس مانگ رہے ہیں ہمیں نہیں دی جارہی، وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو جو حق دینا تھا وہ نہیں دیا، خطے کے حالات دن بدن بدتر ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی سسٹم اپ گریڈ نہیں کیا جارہا تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عوام کو بجلی کے بہت زیادہ بل آرہے ہیں، آپ پیسے بھی نہیں دے رہے اور نہ ہی نظام ٹھیک کررہے ہیں تو یہ نہیں چل سکتا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ میں صوبے میں عوام کی حکومت چلانا چاہتا ہوں، جو رشوت مانگے ان کے راستے میں رکاوٹ بنا جائے، ایسا سسٹم بناؤں گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، مذاکرات اس کا حل ہے، مذاکرات سے ہی پورے خطے کے حالات کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے واپڈا کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے، پہلے احکامات واپس لیں بات کرلیں اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ ان کا موڈ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ جب تک بات چیت نہیں ہوتی کارروائی روکی جائیں، دیکھا جائے گا یہ کس حد تک بات چیت کرنے کو تیا رہیں، مسائل کے حل کی طرف راستہ نکالیں گے تو ہمارا لائحہ عمل کچھ اور ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عوام ساتھ نہ ہو کوئی بھی حکومت ڈیلیور نہیں کرسکتی، عوام کو پیغام ہے کہ رشوت لینے والوں کے آگے رکاوٹ بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button