دنیا

امریکا کی اسرائیلی فوج کے یونٹ پر پابندی لگانے پر غور٬ اسرائیل میں کھلبلی

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کی فوج پر عائد کسی بھی قسم کی پابندیوں کو مسترد کر دیں گے۔ اُن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اتوار کے روز کہا کہ ’میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کروں گا۔‘

اس سے قبل ایکسیوس نیوز کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ امریکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی ’نیتزہ یہودا بٹالین‘ کو پابندیوں کی صورت میں نشانہ بنائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ اس پابندی کا اثر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث دیگر غیر ملکی یونٹس کی امداد پر بھی ہوگا، یعنی وہ بھی اسی پابندی کے دائرے میں آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button