دنیا

ویڈیو: ایرانی ڈرون اسرائیل کی حدود میں پہنچ گئے

ایرانی ڈرون اسرائیل کی حدود میں پہنچ گئے، اسرائیل میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرون اسرائیل کی فضائوں میں پہنچ گئے، اسرائیلی شہروں میں سائرن بجنے شروع ہو گئے اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف جوابی حملے شروع ہوگئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی تنصیبات پر باقاعدہ اور وسیع ڈرون حملے شروع ہوگئے ہیں اور صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے اسرائیلی اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل پر ایرانی ڈرون حملے شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد  ایران نے واضح طور پر کہا تھا کہ اسرائیل کو اس کے کئے کی سزا ضرور دی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button