دنیا

نو قسم کے ایرانی میزائل ، اسرائیل جن کی زد میں ہے

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے اتوار کے روز جاری کیے گئے ‘انفوگرافک’ میں کہا ہے کہ ایران کے پاس نو قسم کے ایسے میزائل موجود ہیں جو اسرائیل کے مختلف علاقوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے نے یہ رپورٹ شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد جاری کی ہے۔

‘انفوگرافک’ کے مطابق پہلا میزائل جو اسرائیل کو نشانہ پر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے کا نام ‘سجیل’ ہے۔ ‘سجیل’ کی رینج 2000 سے 2500 کلومیٹر تک ہے۔

رپورٹ میں ‘خیبر ‘نامی ایرانی میزائل کو دوسرے نمبر پر ظاہر کیا گیا ہے۔ ‘خیبر میزائل’ کی رینج 2000 کلومیٹر ہے۔ ماحول کے اندر اس کی رفتار آٹھ مچ ہے جبکہ ماحول سے باہر 16 مچ رفتار ہے۔

تیسرے نمبر پر ‘عماد میزائل’ 7.2 مچ کی رفتار سے 2000 کلومیٹر تک کی رینج رکھتا ہے۔ جبکہ چوتھا میزائل ‘شہاب’ تین مچ سات کی رفتار سے 2000 کلومیٹر کی رینج کا حامل ہے۔

‘قدر میزائل’ نو مچ کے ساتھ 1950 کلومیٹر تک کی رینج رکھتا ہے۔ ‘پاوہ’ میزائل’ 60 سے 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کے اعتبار سے 1650 کلومیٹر کی رینج رکھتا ہے۔ ‘خیبر شکن ‘ 5000 کلومیٹر فی گھنٹہ کے اعتبار سے 1450 کلومیٹر تک کی رینج صلاحیت کا حامل ہے۔

‘الفتح دو ‘ نامی میزائل پانچ مچ کے ساتھ 1400 کلومیٹر تک کی رینج رکھتا ہے۔ نویں نمبر پر ‘ قاسم میزائل’ 1400 کلومیٹر تک کی رینج رکھتا ہے۔

پیر کے روز ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایران کی پاسداران انقلاب کور کے دو سینیئر کمانڈروں سمیت سات ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دے گا۔ نیز خطے کو ایرانی جواب کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں محمد رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔ 2020 میں قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی امریکہ کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد محمد رضا زاہدی سینیئر ایرانی کمانڈر تھے جن کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button