جرم کہانی

سنگدل باپ نے شرارت کرنے پر 5 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا

سنگدل باپ نے 5سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا، ملزم مقتولہ کو خاموشی سےدفن کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں سنگدل باپ نے پانچ سال کی بچی کو گلادبا کر مار ڈالا۔

پولیس نے بتایا کہ کمسن بچی کائنات کے شرارت کرنے پر باپ طاہرجاوید نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے دوران بچی کی گردن ٹوٹ گئی۔

ملزم طاہر مقتولہ کو خاموشی سےدفن کرنےکی کوشش کر رہا تھا کہ پڑوسی کی اطلاع پر ڈجکوٹ پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

یاد رہے صادق آباد میں شراب کے عادی سنگدل باپ نے اپنے شیر خوار بیٹے کو گلا کر دبا قتل کردیا تھا۔

اللہ رکھا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ نشے کا عادی ظالم شوہر اکثر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، کوئی کام کاج نہیں کرتا۔

ملزم کی ساس نے بتایا تھا ملزم نے اس پر بھی تشدد کیا، پیسوں کا بھی تقاضا کرتا رہا، پولیس نے اطلاع ملنے پر رپورٹ درج کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button