جرم کہانی

لیزر کلینک میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف

 وفاقی دارالحکومت کے ایک لیزر کلینک میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس سلسلے میں ایک خاتون کی جانب سے تھانہ آب پارہ میں ایک مقدمے کا اندراج ہوا ہے، جس میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ جی 6 ون میں واقع لیزر کلینک میں ان کی ویڈیو بنائی گئی۔

آب پارہ پولیس نے خاتون کی شکایت پر لیزر کلینک سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، تھانے میں درج مقدمے کے مطابق بارہ کہو کی رہائشی خاتون جی 6 ون میں لیزر کلینک آئی، تو دوران سروس انھیں شک ہوا کہ اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

خاتون نے اٹھ کر دیکھا تو کھڑکی کے پیچھے لڑکا موجود تھا، انھیں شک ہوا کہ لڑکا ویڈیوز بنا کر فوراً لیپ ٹاپ سے کہیں اپ لوڈ کر رہا تھا، جس پر متاثرہ خاتون نے لڑکے سے بار بار ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے لیے منت کی، لیکن اس نے ڈیلیٹ نہیں کیں۔

خاتون نے بتایا کہ ویڈیوز ڈیلیٹ نہ کرنے پر انھوں نے ون فائیو پر اطلاع کر دی، جس پر پولیس نے لیزر کلینک سے لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں متعدد خواتین کی ویڈیوز موجود ہیں۔

بشکریہ اے آر وائی نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button