کراچی کے ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے
کراچی کے ماہی گیر نایاب مچھلیاں جال میں پھنسنے سے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔
کھارو چھان کے ماہی گیر حنیف کاتیار کی کشتی نے بڑی تعداد میں سوا مچھلی شکار کرلی، 300 سے زائد نایاب سوا مچھلیاں ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئیں۔
کیٹی بندر کے قریب ملی سوا مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے، بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 11 نومبر کو بھی ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑی تھیں۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا تھا کہ نایاب سوا مچھلی کا گوشت 1 ہزار روپے کلو ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق نایاب سوا مچھلی کی خاصیت اس کے پیٹ سے نکلنے والی چربی ہے، جس سے فوٹا آپریشن کا دھاگا بنتا ہے اور اسے گولڈن سوا کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فی سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک ہے۔
سوا مچھلی کا وزن 20 سے 40 کلو تک ہوتا ہے جبکہ اس کی لمبائی 1.5 میٹر تک ہو سکتی ہے، یہ عام طور سے مشرقی ایشیائی ممالک کے سمندر میں پائی جاتی ہے۔