سیاسیات

ملک میں فارم 47 کی حکمرانی ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں فارم 47 کی حمکرانی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی الیکشن میں لڑائی اور آنکھ مچولی قوم کو دھوکہ دینے کیلیے تھی۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ الیکشن اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ شروع کر رہے ہیں، الیکشن جمہوریت بچاؤ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ الیکشن سے پاکستان کی بدنامی ہوئی جبکہ امریکا نے بھی پاکستان میں الیکشن کا آڈٹ کروانے کا کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہمیں دھاندلی سے ہروایا گیا، بندر بانٹ وزارتوں اور عہدوں کیلیے کی جا رہی ہے، ہم دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، الیکشن کمشنر سے پھر کہیں گے اگر قوم کے الیکشن کمشنر ہیں تو انہیں حق لوٹا دیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ سے متعلق سراج الحق نے کہا کہ کاش پی ٹی آئی کا نظریہ ہوتا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ڈکٹیشن نہیں لینا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر آئی ایم ایف کو الوداع کہنا چاہیے، روز بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں سے پاکستان کی معیشت مزید تباہ ہو جائے گی، آئی ایم ایف سے آئندہ نسلیں مقروض ہیں۔

گوادر میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ گوادر میں سیلاب آیا جس کے نتیجے میں دکان و بستیاں ڈوب گئی ہیں، مرکزی حکومت کہیں ہے تو ایمرجنسی طور پر انہیں بچا کر نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے بارے میں سراج الحق نے کہا کہ 118 دنوں میں غزہ پر بارود و لوہے کی بارش ہو رہی ہے جس میں بچے جل رہے ہیں قحط سے ہر پانچواں غزہ میں رہنے والا مر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں غیر ملکی نے احتجاج اسرائیلی ظلم پر خود کو آگ لگا دی، افسوس ہے دنیا کے 58 اسلامی ممالک امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button