تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی کا حلقہ این اے 236 کیوں ٹرینڈ کرنے لگا ؟

کراچی میں پولنگ سامان اور عملے کی عدم موجودگی کے باعث این اے 236 کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار پے جبکہ ووٹرز گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مختلف ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جبکہ این اے 236 ایکس پر ٹرینڈ بھی کرنے لگا ہے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 236 گلشن اقبال کے ایک پولنگ اسٹیشن میں 4 گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی بیلٹ پیپر نہیں پہنچ سکے جبکہ سینکڑوں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے صبح 8 بجے سے موجود ہیں
ایک صارف کے مطابق ووٹرز صبح 8 بجے سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے حلقے این اے 236 گلستان جوہر کے پولنگ اسٹیشن میں نہ ہی سامان ہے اور نہ ہی پولنگ کا عملہ موجود ہے۔
صارف کے مطابق پولنگ عملے کی عدم موجودگی کے باعث ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے باہر گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد ووٹ کاسٹ کئے بغیر ہی واپس جانے پر مجبور ہیں
واضح رہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا ہے تاہم کچھ علاقوں میں پولنگ میں تاخیر کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button