پاکستان

الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا انتخابی نشان دیے جانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

عدالتِ عالیہ نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کیا اور اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا، چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس دو دن جاری رہا، تاہم آج یعنی تیسرے دن الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button