تازہ ترینخبریںسیاسیات

اسدقیصر نے رہا ہوتے ہی اہم اعلان کر دیا

سابق اسپیکر اسدقیصر کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔ وہ ایم پی او کے تحت 24 نومبر سے سینٹرل جیل میں تھے۔

پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر صوابی نے 3 ایم پی او کا حکم واپس لیا۔ اسدقیصر کو 9 مئی واقعات میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔

صوابائی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ28 سالہ رفاقت ہے جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

اسدقیصر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک میں 2 دستور نہیں چل سکتے میں جلد جلسے کا انعقاد کر کے اپنا سیاسی ایجنڈا بتاؤں گا، ورچوئل جلسہ کروڑوں افراد نے دیکھا، یہ  پی ٹی آئی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ہمارے ساتھ ہوئے ظلم میں سب سےبڑا کردار نواز شریف کا ہے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اکیلے ان کے اتحاد کا مقابلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button