تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

آرٹیفشل جیولری کتنی خطرناک ہے؟ حیران کن حقائق

مختلف مواقعوں پر سونے اور چاندی سے زیورات کے تحفے ہمارے معاشرے میں عام روایت ہے لیکن مہنگائی کے باعث اس کی جگہ آرٹیفشل جیولری نے لے لی ہے جو خصوصاً بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

آرٹیفشل جیولری کی تیاری میں جو دھاتیں اور کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے وہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے اس بات کا انکشاف پی ایچ ڈی کی طالبہ درشہوار اور ایم فل کی طالبہ انعم گل نے ریسرچ کے بعد کیا۔

درشہوار اور انعم گل نے آرٹیفشل جیولری کی تیاری اور اس کے استعمال سے متعلق بتایا کہ بچوں کی آرٹیفشل جیولری تیار کرنے کیلئے ان میں زہریلی دھاتوں کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں بچیوں کی چوڑیاں ہار بریسلیٹ اور بیجز وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ چیزوں کے معیار میں کمی آتی جارہی ہے، ان جیولریز میں ٹاکسک مٹیریل جس میں سیسہ، کیڈ میم اور زنک جیسی دھاتیں استعمال کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ کھیل کھیل کے دوران ہر چیز کو منہ میں ڈال لیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

طالبات کا کہنا تھا کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی 26 فیصد اموات مضر اثرات دھاتوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button