تازہ ترینخبریںدنیا

جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

 غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا، پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے ایک تحریک پاس کی ہے جس میں غزہ پر اسرائیلی حملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پریٹوریا میں اسرائیل کا سفارت خانہ بند کرنے اور سفارتی تعلقات کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع رہیں گے، سفارت خانے کی بندش اور جنگ بندی تک تمام سفارتی تعلقات معطل کرنے کی تحریک منگل کو حق میں 248 اور مخالفت میں 91 ووٹوں سے منظور ہوئی۔

تاہم الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علامتی ہے کیوں کہ صدر سیرل رامافوسا کی حکومت پر منحصر ہے کہ آیا اس قرارداد پر عمل درآمد کرنا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی، قرارداد کے حق میں 90 ووٹ پڑے، فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لیبر رہنما اسٹرامار سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button