تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی سفاکیت کی انتہا ، غزہ میں 24 گھنٹے بعد ایک اور اسپتال پر بمباری

اسرائیل نے القدس اسپتال کے اطراف بمباری کردی، القدس اسپتال میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے سفاکیت کی انتہا کردی، غزہ میں چوبیس گھنٹے بعد ایک اور اسپتال نشانہ بنادیا گیا ، اسرائیل نے القدس اسپتال کے اطراف بمباری کی، القدس اسپتال میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، صہیونی ریاست نے دوہزار نو میں بھی القدس اسپتال کو نشانہ بنایا تھا۔

غزہ میں الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، اسپتال زخمیوں سے بھرے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے زخمیوں میں چالیس فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

اس سے قبل صہیونی فوج نے غزہ میں اسپتال پربم برسادیے تھے اور ایک ہی حملے میں اسپتال کو قبرستان میں بدل دیا تھا، جس میں پانچ سو کے قریب فلسطینی شہید ہوئے تھےجبکہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہیں۔

بعد ازاں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے واقعے پر تین دن کےسوگ کا اعلان کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button