تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سولر پینل کی امپورٹ کی آڑ میں مزید 13 ارب کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

سولر پینل کی امپورٹ کی آڑ میں مزید 13 ارب کی منی لانڈرنگ کا انکشاف سامنے آیا، جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سولر پینل کی امپورٹ کی آڑ میں منی لانڈرنگ کے خدشے کے پیش نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ مزید 13 ارب کے سولر پینل کی امپورٹ میں مبینہ اوور انوائسنگ کا انکشاف ہوا ، اس سے پہلے 69 ارب روپے کے سولر پینل میں اوور انوائسنگ کی تحقیقات بھی جاری ہے۔

پشاور کی 2 کمپنیوں نے 37 ارب 76 کروڑ روپے کی مبینہ اوور انوائسنگ کی، سولر پینل کی امپورٹ میں مزید 6 ایف آئی آر درج کرلی گئیں ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مزید 6 کمپنیز نے 13 ارب کی امپورٹ میں 3 ارب روپے کی مبینہ اوور انوائسنگ کی، سولر پینل کی اوور انوائسنگ میں 3 ایف آئی آر کراچی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف دائر کی ہے۔

سولر پینل کی اوور انوائسنگ میں 3 ایف آئی آر کوئٹہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف بھی دائر کی گئی ، اوور انوائسنگ میں مبینہ طور پر ایکسچینج کمپنیوں اور اصل بے نامی داروں تک پہنچا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اوور انوائسنگ میں ملوث کمپنیوں خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button