تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز

ویڈیو: دیوہیکل آبی مخلوق ’لوچ نیس مونسٹر‘کی سب سے بڑی تلاش شروع

اس دنیا کی قدیم ترین اور دیوہیکل مخلوق ’لوچ نیس مونسٹر‘ ایک ایسی آبی عفریت ہے جسے 50 سال بعد ایک بار پھر تلاش کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دنیا کے وسیع وعریض اور انتہائی گہرے سمندروں میں قدرت نے عجیب و غریب مخلوقات پیدا کی ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کو اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ان ہی میں ایک ’لوچ نیس مونسٹر‘بھی ہے۔

اس مونسٹر کی پانچ دہائیوں (50 سال) میں کی جانے والی سب سے بڑی تلاش گزشتہ روز اسکاٹش ہائی لینڈز جھیل میں شروع کی گئی ہے، جب دنیا بھر کے محققین اس کا کھوج لگانے کیلیے جمع ہوئے۔

اسکاٹش ہائی لینڈز جھیل 23میل (36 کلومیٹر) پھیلی ہوئی اور 788 فٹ (240 میٹر) کی زیادہ سے زیادہ گہرائی کے ساتھ، میٹھے پانی کےحجم کے لحاظ سے برطانیہ کی سب سے بڑی جھیل ہے۔

اس دیوہیکل جانور کی تلاش کیلئے شروع کی جانے والی مہم میں تمام تر جدید انتطامات کیے گئے ہیں جن میں تھرمل اسکینرز کے ساتھ ڈرونز، انفرا ریڈ کیمروں والی کشتیاں اور پانی کے اندر ہائیڈرو فون استعمال کیے جائیں گے تاکہ اس راز کو کھولنے کی کوشش کی جاسکے جس نے کئی نسلوں سے اس دنیا کو مسحور کر رکھا ہے۔

لوچ نیس ایکسپلوریشن مہم کی ٹیم کے شریک منتظم ایلن میک کینا کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہمیشہ سے قدرتی رویے اور مناظر کو ریکارڈ کرنا ان کا مطالعہ اور تجزیہ کرنا رہا ہے۔

ان کا خیال ہے کہ تھرمل اسکینرز سمندر کی اتھا گہرائیوں میں کسی بھی عجیب و غریب بے ضابطگی کی نشاندہی کرنے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں اور ہائیڈرو فون سے تلاش کرنے والوں کو پانی کے اندر کالز سننے کی سہولت میسر ہوگی۔

واضح رہے کہ لوچ نیس ایک ایسی آبی عفریت ہے جس کے چھپے ہونے کی اطلاعات قدیم زمانے کی ہیں، اس علاقے میں قدیم پتھروں کی تراش خراش کے ساتھ بنائے گئے مجسموں میں ایک پراسرار درندے کو دکھایا گیا ہے۔

اس مخلوق کا ابتدائی تحریری ریکارڈ 565 عیسوی کا ہے جو آئرش راہب، سینٹ کولمبا کی سوانح عمری میں درج ہے جس کے مطابق اس دیوہیکل جانور نے ایک تیراک پر حملہ کیا اور دوبارہ حملہ کرنے ہی والا تھا کہ سینٹ کولمبا نے اسے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا۔

سال 1933کے دسمبر میں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کچھ پراسرار خبروں کے شائع ہونے کے بعد سمندری مخلوق کی کھوج لگانے کے لیے جنوبی افریقہ کے ایک بڑے شکاری مارماڈیوک ویتھرل کو بھرتی کیا۔ اس دوران ویتھرل کو کچھ بڑے قدموں کے نشانات ملے جن کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ یہ ایک بہت ہی طاقتور نرم پیروں والے جانور کے ہیں جو تقریباً 20 فٹ لمبا” ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button