سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے دفاع کے بھاشن دیں گے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کے خاتمے سے چند دن پہلے مردم شماری کو نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اِس کے نتیجے میں انتخابات ملتوی کرنے کا جواز پیدا ہو جائے گا، ن لیگ اور پی پی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے دفاع کے بھاشن دیں گے؟
مصطفی نواز کھوکھر کا سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ کیا پھانسیاں، جیلیں اور صعوبتیں اِس لیے تھیں تاکہ آپ آئین کو پامال کرنے میں حصہ دار بن جائیں؟