تازہ ترینخبریںسیاسیات

مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل میں کہا ہے کہ پانامہ رانی کے دُم چھلّے ایک متعصّب جج کے ذریعے آئین، قانون اور جمہوریت پر ماری گئی شب خون پر اچھل رہے ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پانامہ رانی کی بیوقوف کنیز فیصلہ لیکر عوام میں نکلے، اپنی اور آج کے فیصلے کی حقیقی حیثیّت معلوم ہوجائے گی، متعصّب اور بدتمیز جج کے آج کے فیصلے میں قوم لندن منصوبے کی بازگشت سُن رہی ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ آج کا فیصلہ ایک بےحمیّت مسخرے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے سیاست و ریاست کو اپاہج بنانے کی مایوس کن کوشش ہے،آمریت کی نرسری میں پرورش پانے والے شکست خوردہ طفیلئے ماورائے آئین سازشوں کو اپنی نجات کا واحد وسیلہ سمجھتے ہیں، مجرموں کی جاہل ترجمان کو غلط فہمی ہے کہ قوم بیماری کا بہانہ کرکے بھاگنے والے بھگوڑے کی اصلیّت سے ناواقف ہے،عزّت نفس سے محروم مافیا کا بزدل سرغنہ اپنے ٹبر سمیت سر سے لیکر پاؤں تک چوری اور حرام میں ڈوبا ہوا ہے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جاتی امراء کے قزاق کی سیاہ کاریوں پر دس جلدوں پر مشتمل اعمال نامہ مرتب کیا،آج بھی اس بے شرم کے پاس اپنی اور اپنی اولاد کی صفائی میں این آر اوز کے علاوہ پیش کرنے کو کچھ نہیں،جاتی امراء کے قزاق کی کنیزوں اور درباریوں کی امیدوں کا واحد مرکز ملک میں نظریۂ ضرورت کی باقیات ہیں،مجرموں کا یہ گروہ جانتا ہے کہ قوم انہیں سیاست کے صفحے سے ایک حرفِ غلط کیطرح مٹا چکے ہیں، پانامہ رانی کی بدزبان کنیز کا مستقبل ملک میں لاقانونیت اور سیاسی فساد سے وابستہ ہے، عوام سے منہ چھپانے والی کنیزیں اور درباری آمریت کی گود میں بیٹھ کر جھوٹ، بہتان اور گمراہ کن پراپیگنڈے کا بازار گرم کرتے ہیں،سولہ ماہ کے بدترین انتقام اور جھوٹ سے یہ گروہ عمران خان اور ان کی جماعت کے عوام سے تعلق کو کمزور نہ کرسکے، سیاسی شکست کو ریاستی جبر و فسطائیت سے بدلنے کی کوششیں مجرموں کیلئے محض ذلّتِ مزید ہی کی موجب بنیں گی،سیاسی ٹٹ پونجیوں کی اچھل کود سے جھوٹ سچ میں بدلے گا نہ عوام کے ہاں انہیں کچھ قبولیت میسّر آئے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button