تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

’تحریک انصاف کا کارکن پارٹی چیئرمین کے ساتھ کھڑا ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے پی کے صدر علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کا کارکن اپنے چیئرمین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی سربراہی میں پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی جماعت کے قیام کے اعلان کے بعد ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی کے پی اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی سربراہی میں بے ضمیر ٹولوں کی پارٹی بنائی گئی ہے لیکن کسی کے جانے سے پی ٹی آئی اور چیئرمین کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف کا ووٹر ضمیر فروش نہیں بلکہ غیر مند ہے اور وہ پارٹی چیئرمین کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اپنی 31 سالہ سیاست میں صرف ایک حلقے تک محدود تھے۔ باقی جتنے لوگ ہیں ان کے باپ، دادا اور وہ خود آج تک کونسلر بھی منتخب نہیں ہوئے۔ اگر یہ منتخب بھی ہوئے تو پی ٹی آئی ٹکٹ کی وجہ سے پارلیمنٹرین بنے ہیں لیکن اب الیکشن میں ان کی یہ کھوکھلی حیثیت بھی سامنے آ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button